کافی پینے سے الزائیمر کا خطرہ کم ہوسکتا ہے

میلبرن: کافی پینے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب اس کا باقاعدہ استعمال دماغی انحطاط کے امراض مثلاً ڈیمنشیا اور الزائیمر کو ٹال سکتا ہے۔آسٹریلیا کی ایڈتھ کووان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ’عمررسیدگی، طرزِحیات اور اس کی عکس نگاری اور بایومارکر تحقیق‘ کے قومی پروگرام ‘ کے تحت یہ مشاہدات جمع کئے ہیں۔ اس میں 200 آسٹریلوی باشندوں پر ایک عشرے تک سروے کیا گیا تھا۔تحقیق میں شامل مرکزی سائنسداں ڈاکٹر سمانتھا گارڈنر نے کافی اور کئی اہم بایومارکر( جسم میں مرض اور صحت بتانے والے عناصر مثلاً کولیسٹرول وغیرہ) کا جائزہ لیا ہے۔’ہم نے دیکھا کہ بظاہر یادداشت میں کوئی خرابی نہ رکھنے والے لیکن زیادہ کافی پینے والے افراد میں اکتسابی خرابی کا رحجان قدرے کم تھا۔ اسے مائلڈ کوگنیٹو امپیئرمنٹ کہتے ہیں جو بڑھتے بڑھتے الزائیمر کی وجہ بنتا ہے اور پھر یہ مرض پیدا بھی ہوجاتا ہے۔دوسری جانب کافی پینے سے دماغی افعال مثلاً کام کرنے کی صلاحیت، منصوبہ بندی، خود پر کنٹرول اور توجہ بھی بڑھتی ہے۔ پھر یہ بھی دیکھا گیا کہ کافی پینے سے دماغ میں ایمولوئڈ پروٹین جمع ہونے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔ یہ پروٹین اگر دماغ میں بڑھ جائے تو بھی الزائیمر لاحق ہوسکتا ہے۔تاہم سائنسدانوں نے اتفاق کیا ہے کہ اس ضمن میں غیرمعمولی اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ تاہم ان کا خیال ہے کہ روزانہ ایک سے زائد کافی کپ پینے سے زائد فوائد سمیٹے جاسکتے ہیں۔ مثلاً 18 ماہ تک روزانہ دو کپ کافی پینے سے دماغی زوال کا خطرہ 18 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر