پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی کپتانی بابراعظم کے سپرد

کراچی: کراچی کنگز نے پی ایس ایل 7 کے لیے بابراعظم کو کپتان بنادیا ہے۔ کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن سے پہلے مداحوں کے لیے بڑی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اب پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی بھی نمائندگی کریں گے۔بابراعظم نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی طرح ہے، پچھلے 5 سال سے وہیں سے کھیل رہا ہوں اور اس بار سلمان اقبال نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے ٹیم کی قیادت میرے حوالے کردی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا پی ایس ایل 7 میں میری کوشش ہوگی کہ بطور کپتان 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کروں اور مجھ پر جب بھی ذمہ داری آتی ہے تو میں اس کو انجوائے کرتا ہوں اور بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔بابراعظم نے کہا کہ جس طرح عماد وسیم نے ٹیم کو لیڈ کیا اور اس کی قیادت میں ہم نے ایک ٹائٹل بھی جیتا ، کوشش کریں گے اسی طرح فتوحات کے سلسلے کو آگے بڑھاتے رہیں اور پرامید ہیں کہ اس سال بھی اچھا کھیل پیش کریں گے جب کہ کراچی کنگز کی خاص بات اس کے سپورٹر ہیں جو ہر حال میں اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم کے سپورٹر نہ صرف گراؤنڈ کے اندر بلکہ گراؤنڈ کے باہر اور سوشل میڈیا پر بھی اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ فراہم کرتے ہیں جس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے جب کہ ہماری بھی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ اپنے سپورٹر کو بھرپور تفریح فراہم کریں اور اس سال بھی یہی کوشش ہوگی کہ انہیں خوشیاں دیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر