یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔پیٹرولیم پرائس کمیٹی کے اعلان کے مطابق دسمبر کے لیے سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.80 درہم سے کم کرکے 2.77 درہم کردی گئی ہے جب کہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.69 درہم سے کم کرکے 2.66 درہم پر لیٹر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ای پلس 91 پیٹرول دسمبر میں 2.61 درہم پر لیٹر کی جگہ 2.58 درہم پر لیٹر پر دستیاب ہوگا جب کہ ڈیزل 2.81 درہم فی لیٹر کی بجائے 2.77 درہم فی لیٹر ملے گا۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر