خراب معیشت کی ذمہ دار پچھلی حکومت ہے، افغان وزیر اعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغانستان کے وزیراعظم حسن اخوند نے کہا ہے کہ خراب معیشت کی ذمہ دار پچھلی حکومت ہے، دنیا کو یقین دلاتے ہیں کہ کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی حکومت کے وزیراعظم حسن اخوند نے عوام سے پہلاآڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، اپنی سرزمین کی دوبارہ تعمیر اور اپنے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری پریشانیوں میں گھری افغان عوام کی امداد کرے، منجمد اثاثے جاری کئے جائیں ہم عالمی برادری کیساتھ اچھے اقتصادی تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔حسن اخوند کا کہنا تھا کہ افغان خواتین محفوظ ہیں اور ان کی حفاظت اہم ہوگی، خواتین کی تعلیم کاسلسلہ بھی جاری ہے،انہوں نےمزید کہاکہ افغان بینکوں کو مشکلات سےنکالنے کیلئے اقتصادی کمیشن، سیاسی امور چلانے کے لیے سیاسی کمیٹی اور ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر امور پر کام کرنے کے لیے تنظیمی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر