نئے کورونا کا خوف؛ جاپان نے بھی غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

ٹوکیو(نیشنل ٹائمز)کورونا کی نئی شکل اومی کرون کے سامنے آنے پر اسرائیل کے بعد اب جاپان نے بھی غیرملکی مسافروں کے لیے اپنے دروازے بند کرلیے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر غیرملکیوں کے ملک کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔جاپان پہلے ہی 6 جنوبی افریقائی ممالک سے آنے والوں مسافروں پر 10 دن قرنطینہ کی شرط عائد کرچکا ہے۔ تاحال جاپان میں کورنا وائرس کی نئی شکل اومی کرون کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔جاپان سے قبل اسرائیل بھی اومی کرون کورونا کیس سامنے آنے پر غیرملکیوں پر سفری پابندیاں عائد کرچکا ہے جب کہ برطانیہ اور امریکا سمیت درجنوں ممالک نے جنوبی افریقا پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔جنوبی افریقا نے سفری پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں کورونا کی نئی قسم کا سراغ لگانے کی سزا دی جارہی ہے حالانکہ کورونا کی اقسام اس سے قبل بھی سامنے آئیں لیکن کسی ملک کے خلاف ایسا سلوک نہیں کیا گیا۔چند روز قبل ہی جنوبی افریقا میں کورونا کی تبدیل شدہ شکل سامنے آئی ہے جو ماہرین کے مطابق تمام اقسام سے زیادہ متعدی ہے تاہم اس کی ہلاکت خیز اور ویکسین کے خلاف مزاحمت کے بارے میں آئندہ ہفتوں میں پتہ چلے گا۔عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی اس نئی شکل کو اومی کرون کا نام دیا ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر