جنوبی افریقا کے صدر نے پابندیوں کو امتیاز سلوک قرار دیکر فوری خاتمے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جنوبی افریقا کے صدر نے کورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد لگنے والی پابندیوں کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے صدر سرل راما فوسا نے اپنے ملک پر عائد سفری پابندیوں کو غیر سائنسی قرار دیتے ہوئے اسے فوری اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔قوم سے خطاب میں افریقی صدر سرل راما فوسا کا کہنا تھا کہ ہم افریقا اور افریقی ممالک پرسفری پابندیاں عائد کرنے والے ممالک سے فوری طور پر اپنے فیصلے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن سفری پابندیوں کا افریقا کو سامنا ہے اس کی کوئی سائنسی وجہ نہیں ہے، سفری پابندیاں صرف اور صرف پہلے سے متاثرہ ممالک کی معیشت کو مزید نقصان پہنچائیں گی اور انہیں کورونا سے بحالی میں مشکلات پیش آئیں گی۔جنوبی افریقی کے صدر نے سفری پابندیوں کو امتیازی سلوک اور نا انصافی قرار دیا۔جنوبی افریقا سے سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم اومی کرون کو عالمی ادارہ صحت نے انتہائی مہلک قرار دیا ہے جس کے بعد دنیا کے کئی ممالک سے جنوبی افریقا اور افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائدکی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر