کورونا وائرس کی نئی قسم کا حملہ ،برطانیہ کا کورونا کی پابندیاں دوبارہ لگانے کا فیصلہ

لندن (نیشنل ٹائمز)کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے خطرات کے پیشِ نظر برطانیہ نے منگل سے کورونا کی پابندیاں دوبارہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دکانوں، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی ہوگی، برطانیہ آنے والے تمام مسافروں کو کورونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ آنے والے تمام افراد کو منفی کورونا وائرس رجسٹر ہونے تک تنہائی میں رہنا ہوگا۔کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث برطانیہ 10 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں لگا چکا ہے۔برطانوی سیکرٹری صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ منگل سے پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں ماسک پہننا لازمی ہوگا، پبس اور ریسٹورنٹس کو ماسک کی شرط سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔ساجد جاوید نے کہا کہ عوام کرسمس پروگرام معمول کے مطابق ترتیب دیں، نئے قواعد پر تین ہفتوں بعد نظرثانی کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نومبر کے آغاز کے بعد ملک بھر میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، ہفتہ کے روز بھی کورونا کے 39567 کیسز سامنے آئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر