یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ کا نیا پاسپورٹ جاری، کیا تبدیلی کر دی گئی؟

لندن(نیشنل ٹائمز) یورپی یونین سے انخلاءکے بعد برطانیہ نے اپنا نیا پاسپورٹ جاری کر دیا ہے جس میں ایک ایسی کلیدی تبدیلی کی گئی ہے کہ اس سے لاعلم برطانوی شہری بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ دی سن کے مطابق ایک طرف نئے نیلے رنگ کے برطانوی پاسپورٹ ’یورپین یونین‘ کے الفاظ موجود نہیں ہیں اور دوسری طرف پاسپورٹ ہولڈر کے الیکٹرانک دستخطوں کی بجائے ا ن کے پنسل سے دستخط کرنے کے لیے جگہ خالی چھوڑی گئی ہے۔یہ ایک ایسی تبدیلی ہے کہ جو برطانوی شہریوں کو ایئرپورٹ پر مشکل سے دوچار کر سکتی ہے۔ نئے پاسپورٹ پر برطانوی شہریوں کو پاسپورٹ کے فوٹو آئی ڈے والے صفحے پر تصویر کے نیچے دستخط کرنے ہوں گے۔ یہ جگہ ان کے دستخط کے لیے خالی چھوڑ دی گئی ہے۔ پہلے اس جگہ پر پاسپورٹ ہولڈرز کے الیکٹرانک دستخط موجود ہوتے تھے۔ حکومتی ویب سائٹ کے مطابق پاسپورٹ ہولڈرز کو اس خالی جگہ پر سیاہ رنگ کے بال پوائنٹ پین سے دستخط کرنے ہوں گے۔ ویب سائٹ پر شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ جیسے ہی انہیں نیا پاسپورٹ ملے، فوراً اس پر اپنے دستخط کریں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر