پاک فوج کیخلاف عالمی مہم، بھارتی حکومت نے کتنے ملین ڈالرز خرچ کر ڈالے؟ تہلکہ خیز انکشافات

پیرس (نیشنل ٹائمز) بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کی عسکری قیادت بالخصوص انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کیخلاف عالمی سطح پر مہم چلانے کیلئے40. 2ملین ڈالرز خرچ کیے جانے کا انکشاف۔روزنامہ جنگ میں رضا چوہدری کی خبر کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی حکومت نے بیرون ممالک بھارتی سفارتخانوں کیلئے مختص بجٹ میں رقوم کے ساتھ دنیا بھر کے 190؍ مشنز میں ایسے عہدے تخلیق کر رکھے ہیں جن کا کام یہ مہم چلانا ہے۔بتایا گیا ہے کہ انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز کے نام سے بھارتی ادارہ مختلف ملکوں میں بھارتی ثقافت کو اجاگر کرتا ہے تاہم اس مقصد کی آڑ میں اس ادارے کو پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسی ادارے کیلئے بھارتی حکومت نے پاکستان کیخلاف رقوم مختص کیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام شامل رکھنے کیلئے کی جانے والی لابنگ پر بھی بھارت نے تین لاکھ 35؍ ہزار 137؍ ڈالرز خرچ کیے اور یہ اخراجات باقاعدہ سرکاری بجٹ کا حصہ ہیں۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک بھارتی صحافی نے بتایا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنی وزارت خارجہ کیلئے سالانہ 9؍ ارب ڈالرز سے زائد کا بجٹ مختص کر رکھا ہے جو گزشتہ سال 6؍ ارب ڈالرز تھا اور اب اس میں 21؍ فیصد اضافہ ہوا ہے



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر