گردشی قرضوں کی رفتار450 سے کم ہو کر150 ارب پر آگئی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گیس کے بحران کا تعلق ایل این جی کی خرید سے نہیں ہے، آئندہ چند سالوں میں لوکل گیس ختم ہوجائے گی، بجلی ٹیرف بڑھنے کی وجہ بجلی گھروں کے کرائے بڑھ رہے ہیں، گردشی قرضوں کی رفتار450 سے کم ہو کر150 ارب پر آگئی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نئے پلان کے تحت تب ہی بجلی خریدے گی جب ہمیں ضرورت ہوگی، بغیر ضرورت بجلی نہیں خریدیں گے، ڈیموں کی تعمیر پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ سالانہ 800 ارب روپے بجلی گھروں کو کرایہ دے رہے ہیں، گردشی قرضوں کی رفتار ساڑھے 400 سے کم ہو کر 150 ارب پر آگئی ہے، 80 فیصد گردشی قرضہ بجلی گھروں کے کرایہ کی وجہ سے ہے، بجلی ٹیرف اس لیے بڑھ رہا ہے کیونکہ بجلی گھروں کے کرائے بڑھ رہے ہیں، بجلی گھروں سے کیے گئے معاہدوں کو ہم دوبارہ دیکھ رہے ہیں، ماضی میں ضرورت سے زیادہ مہنگی قیمتوں پر بجلی گھروں سے معاہدے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ گیس کے بحران کا تعلق ایل این جی کی خرید سے نہیں ہے، آئندہ چند سالوں میں لوکل گیس ختم ہوجائے گی۔ دوسری جانب ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کی جانب سے گیس کی بندش اور گیس پریشر کم ہونے کی شکایات پر اپنے بیان میں کہا کہ سردی کی وجہ سے گیس کی طلب بڑھ گئی ہے، اس کے باوجود سب سیکٹرز کو گیس کی ترسیل جاری ہے۔ شہر میں گیس لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، شہر میں گھریلو صارفین کو بھی گیس کی سپلائی جاری ہے، گھریلو صارفین کیلئے گیس کی بندش کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا، شہر میں بوسیدہ پائپ لائنز کی بحالی کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے ٹیل اینڈ صارفین کو گیس سپلائی میں مشکل آسکتی ہے۔اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں صارفین نے گیس کی بندش اور گیس پریشر کم ہونے کی شکایات کی ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر