کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی

کراچی (نیشنل ٹائمز) کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمہ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار رہی۔ 5 کاروباری ایام کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 2 ہزار 300 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے 100 انڈیکس 46ہزاراور45ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس دو بالائی حدوں سے نیچے گر گیا ۔ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 356ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے گھٹ کر75کھرب روپے کی کم ترین سطح پر بند ہوا، کاروباری مندی کے سبب 66.47فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔دوسری جانب گزشتہ 5 کاروباری ایام کے دوران کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ بھی تنزلی کا شکار رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 174.70روپے سے بڑھ کر 175.40 روپے اور قیمت فروخت 174.85روپے سے بڑھ کر 175.60روپے ہو گئی۔ اسی طرح 1.50روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 176روپے سے بڑھ کر177.50روپے اورقیمت فروخت176.50روپے سے بڑھ کر178روپے پر ہو گئی ۔ زیر تبصرہ مدت میں یوروکی قدر میں 1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 196.50روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت 199روپے سے بڑھ کر200روپے ہو گئی۔ جبکہ 1روپے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 234 روپے سے کم ہو کر232.50 روپے اور قیمت فروخت 237 روپے سے کم ہو کر 236 روپے پر آگئی۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر