عامر خان نے فلم ’کے جی ایف 2‘ کی ٹیم سے معافی مانگ لی

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے فلم ’کے جی ایف چیپٹر 2‘ کی ٹیم سے معافی مانگ لی اور فلم کی تشہیر کا وعدہ کر ڈالا۔ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے کہا کہ میں فلم ’کے جی ایف چیپٹر 2‘ کے اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار سے معذرت چاہتا ہوں، میری نئی آنے والی فلم اور ’کے جی ایف 2‘ ایک ہی تاریخ کو ریلیز ہونے کی وجہ سے باکس آفس پر متصادم ہوں گی۔گزشتہ ہفتے عامر خان نے اپنی طویل عرصے سے زیرِ التوا فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ ’لال سنگھ چڈھا‘ اور ’کے جی ایف 2‘ اگلے سال 14 اپریل کو سینیما گھروں کی زینت بنیں گی۔عامر خان نے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے دونوں فلموں کے ایک ہی دن ریلیز پر ’کے جی ایف 2‘ کی ٹیم کو خط لکھ کر معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ میں آپ کی فلم کی تشہیر کروں گا۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث دونوں فلموں کی ریلیز کی تاریخ کو متعدد بار تبدیل کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر