لندن(نیشنل ٹائمز)بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور ان کے بیٹے کو برطانوی عدالت نے کرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں برطانیہ میں داخلہ پر دس سال کی پابندی لگا دی جبکہ ملک ریاض اور علی ریاض ملک کو برطانیہ کا دس سالہ ویزہ جو جاری کیاگیا تھا وہ بھی کینسل کردیا گیا ھے

ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کو اب انہیں دوبارہ ویزہ بھی نہیں مل سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی کنگ ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے علی ریاض ملک کے برطانوی ویزہ مسترد کیے جانے کے خلاف ان کے ویزہ درخواست کو دوباہ نظرثانی اور ویزہ دینے سے متعلق درخواست بھی برطانوی ہوم آفس نے مسترد کردی اس بارے میں دستیاب دستاویزات کے مطابق ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے علی ریاض ملک کے برطانوی ویزہ مسترد کرنے سے متعلق ہوم آفس نے موقف اپنایا کہ دونوں پرپاکستان کے صوبہ سندھ سمیت دیگرشہروں میں زمینوں پر ناجاٸزہ قبضہ اور دیگر انتہاٸی نوعیت کے جراٸم میں ملوث ہونے کے متعدد الزامات ہیں جبکہ ملک ریاض اور علی ریاض ملک پر مالیاتی کرپشن کے بھی الزامات ہیں جس بنا پر انہیں برطانیہ میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

برطانوی عدالت کے مطابق ملک ریاض اور علی ریاض ملک پر مالیاتی کرپشن کے بھی الزامات ہیں جس بنا پر انہیں برطانیہ میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔



