بھارت میںکسانوں کے احتجاج ، خالصتان تحریک کو نشانہ بنانے کیلئے جعلی شوشل میڈیا نیٹ ورک کا پردہ فاش

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)برطانیہ میں قائم سینٹر فار انفارمیشن ریزیلینس (سی آئی آر) نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میںبھارتی جعلی سوشل میڈیا نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے جسے کسانوں کے احتجاج اور خالصتان تحریک کو نشانہ بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آئی آر نے ” انالیسز آف دی رئیل سکھ انفلنس آپریشن ”کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر 80 اکاؤنٹس کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے۔ جعلی اکائونٹس میں سکھوں کے نام استعمال کیے گئے جب کہ وہ انتہا پسند ہندو چلا تے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک مربوط و منظم طریقے سے جعلی اکائونٹس کا استعمال کیا جار ہا ہے تاکہ سکھوں کی آزادی کے لیے مطالبے کو بدنام کیا جا سکے، سکھوں کے سیاسی مفادات کو انتہا پسند قرار دیا جا سکے، بھارت اور بین الاقوامی برادریوں کے اندر ثقافتی کشیدگی کو ہوا دی جا سکے اور بھارتی حکومت کے بیانیے کو فروغ دیا جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جعلی اکاؤنٹس جنہوں نے حقیقی سکھ ہونے کا دعویٰ کیا نے ایسا متن اور مواد تیار کیا جس کا مقصد کسانوں کی تحریک کو غیر قانونی قرار دینا اور متنازعہ زرعی قوانین کے بارے میں بحث و مباحثے کو ختم کرنا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے فروغ دیا جانے والا بیانیہ کسانوں کے احتجاج کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ رہنماؤں اور مین اسٹریم نیوز چینلز کے بیانات سے ملتا جلتا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی نیٹ ورک کے کچھ پیغامات میں ایسے بیانات شامل ہیں جیسے کہ ”بھارتی قوم پرستوں کو خاموشی نہیں برتنی چاہیے اورانہیں بھارت کو بچانے کے لیے سکھوں کی تحریک کا مقابلہ کرنے اور ان کو بے نقاب کرنے کیلئے آگے آنا چاہیے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جعلی نیٹ ورک نے بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے آغاز کے بعد سے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور اس نے کسانوں کے احتجاج اور خالصتان کی تحریک کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا ۔ ان اکاؤنٹس کے ذریعہ تیار کردہ مواد کی مختلف تصدیق شدہ اکاؤنٹس نے بھی توثیق کی جنہوں نے ان اکاؤنٹس کے ساتھ کام کیا اور اسے مربوط حکومتی حمایت بھی حاصل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے ہائی پروفائل اکاؤنٹس سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسلGurpatwant Singh Pannun کو نشانہ بنانے میں ملوث پائے گئے جو پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کے لیے خالصتان ریفرنڈم مہم چلا رہے ہیں۔ ان تمام اکاؤنٹس نے انہیں پاکستانی ایجنٹ، جعلی سکھ اور بھارت اور سکھوں کا دشمن قرار دیا۔رپورٹ کے مصنف اور سی آئی آرکے تفتیشی ڈائریکٹر Benjamin Strick نے اپنی تحقیقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس جعلی نیٹ ورک نے ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنے پیغام رسانی کو ان اکاؤنٹس کے بنیادی نیٹ ورک کے ذریعے بڑھایا جس میں مشہور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے چوری کی گئی پروفائل پکچرز کا استعمال کیا گیا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ
نوشہرو فیروز: قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار
پاکستان میں سونے کے 64.47 ٹن ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر