آرمی چیف کا آرمی میڈیکل کور ایبٹ آباد کا دورہ، لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر کو بیجز لگائے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر کو بیجز لگائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور( اے ایم سی) ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو بیجز لگائے۔اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ پہلی تھری اسٹار خاتون جنرل آفیسر کی ترقی پاک فوج اور ملک کیلئے باعث فخر ہے،ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کیلئے میڈیکل سائنس میں ترقی کیساتھ ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اے ایم سی نے قدرتی آفات کے دوران فرض کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہا۔اس موقع پر آرمی چیف نے جنگ اور امن کے دوران طبی سہولیات کا اعلی معیار برقرار رکھنے پر میڈیکل کورکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے ایم سی نے ملک اور بیرون ملک اپنی شاندار خدمات سرانجام دیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کورونا وبا کے دوران فرنٹ لائن واریئرز رہے ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان کے لوگوں کی حفاظت اور فلاح کیلئے مثالی عزم کیساتھ خدمات سرانجام دیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے علاوہ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر