وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ،عوامی رابطہ مہم شروع کر کے خود میدان میں اْتریں گے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے عوامی رابطہ مہم شروع کر کے خود میدان میں اْترنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق اپوزیشن کی حکومت کو کمزور کرنے کی مہم کا توڑ کرنے اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور ممکنہ بلدیاتی امیدواروں کو بھرپور طریقہ سے فعال کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ” عوامی رابطہ مہم” شروع کر کے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان اس فیصلے کے تحت آئندہ چند ہفتوں میں وزیر اعظم کی حیثیت سے پنجاب میں دو جبکہ دیگر صوبوں میں ایک، ایک بڑے جلسوں سے خطاب کر کے پاکستان تحریک انصاف کا پاور شو کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اپنے وزرائے اعلٰی سمیت وفاقی وصوبائی وزراء کے تمام تر تحفظات اور مشوروں کو ویٹو کیا اور انہیں انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے لارڈ میئر کے لیے موجودہ وفاقی وزیر توانائی میاں حماد اظہر کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ لاہور کے لارڈ میئر کے براہ راست الیکشن کے لیے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں کیونکہ ان کے والد میاں اظہر سابق گورنر اور سابق لارڈ میئر لاہور رہ چکے ہیں جبکہ لاہور کی آرائیں برادری سمیت دیگر برادریاں ان کا ساتھ دیں گی، اس کے علاوہ حماد اظہر نوجوان انصافین ہیں اور ان پر اب تک کرپشن کا کوئی الزام بھی نہیں لگا۔ذرائع نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے وزرائے اعلٰی اور گورنرز سمیت وفاقی و صوبائی وزراء نے وزیر اعظم عمران خان کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ اس وقت مہنگائی کی صورتحال کے سبب عوامی رائے حکومت کے حق میں نہیں ہے لہٰذا الیکشن مؤخر کر دیا جائے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے حکم دیا کہ الیکشن ہر صورت میں ہو گا۔ جبکہ اس سلسلے میں موزوں بلدیاتی امیدواروں کی تلاش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر