سکول بند رکھنے کا حتمی فیصلہ کب ہو گا؟ وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر اور ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ بدھ 24 مارچ کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کے وزراءکا اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی میں ہو گا جس میں تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی نے تسلیم کیا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک نویت کی ہے اور سنجیدگی سے اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے جبکہ بچوں،اساتذہ اورعملے کی صحت اولین ترجیح ہے۔ جمعہ کو پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے بھی کہا تھا کہ صوبے میں کورونا کے حالات کا جائزہ لے کر چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کریں گےاور سکولز کھلنے سے پہلے دوبارہ میٹنگ ہوگی۔واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3,667 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک روز میں مزید 44 افراد وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ سب سے زیادہ 30 اموات پنجاب میں ہوئیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 6، سندھ میں 1، اسلام آباد میں 4 اور آزاد کشمیر میں 3 افراد جان کی بازی ہارے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 843 ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر