برطانیہ نئے کورونا کے پھیلاو کا خطرہ مول نہیں لے سکتا: برطانوی ٹرانسپورٹ سیکریٹری

لندن(نیشنل ٹائمز ) برطانیہ کے ٹرانسپورٹ سکریٹری گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ برطانیہ جنوبی افریقہ میں پھیلنے والے ایک نئے کورونا وائرس کی مختلف اقسام کے بارے میں خطرہ مول نہیں لے سکتا ۔ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے سفر کو محدود کرنے کے لیے چھ ممالک کو اپنی ریڈ لسٹ میں ڈال دیا ہے، یہ اقدام حفاظتی” نقطہ نظر کے طور پر کیا ہے۔یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے چیف میڈیکل ایڈوائزر سوسن ہاپکنز کے مطابق یہ وائرس اس وقت تک سب سے خطرناک وائرس ہے ۔ابھی تک برطانیہ میں کسی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔جنوبی افریقہ، نمیبیا، زمبابوے، بوٹسوانا، لیسوتھو اور ایسواتینی سے آنے والے مسافروں کو 10 دن کے لیے خود کو الگ تھلگ کرنا پڑے گا۔ اتوار کے بعد آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ہوٹل کے قرنطینہ کے نظام کے چلنے تک چھ ممالک سے تمام پروازیں بھی معطل کی جا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر