محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی، آرمی چیف کا اعلان

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو چیلنجز ایک جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی جس میں معاشرے کے مختلف شعبوں و طبقات سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ ملاقات یکم سے 27 نومبر تک کوئٹہ میں منعقد ہونے والی ورکشاپ کا حصہ ہے۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی،بلوچستان کے عوام کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی پْرعزم حمایت کے نتیجے میں صوبے میں استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز ایک جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں، ہم اپنی سرحد اور داخلی سلامتی کو یقینی بناتے رہیں گے جو کہ قومی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر