روس میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ہلاکتیں 50 سے تجاوز کر گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) روس میں گزشتہ روز کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے ہلاک افراد کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سائبیریا میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس لیکیج کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 52 ہو گئی ہے اور تازہ ترین سانحے کو سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد روس میں کوئلے کی کان کا بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئلے کی کان میں پیش آنے والے واقعے میں 6 ریسکیو ورکرز بھی ہلاک ہوئے، ریسکیو ورکرز کان میں پھنسے درجنوں افراد کو نکالنے کے لیے کان کے اندر اترے تھے تاہم زہریلی گیس کی وجہ سے وہ بھی دم توڑ گئے۔ریجنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ناکافی انتظامات کے شبہے میں کان کے مالک سمیت تین عہدیداروں کو گرفتار کر لیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر