مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے قتل کیخلاف ہڑتال کا دوسرا روز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل کیخلاف ہڑتال دوسرے روز بھی جار ی ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے حیدر پورہ اور رام باغ سانحات کی عالمی عدالت انصاف سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کےمطابق مقبوضہ وادی میں دکانیں اور تجارتی مراکز بندہیں ، سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت انتہائی کم ہے، مقبوضہ وادی میں آج پرامن مظاہرے ہوں گے۔بھارتی قابض انتظامیہ نے پرامن مظاہرے روکنے کیلئے سرینگر اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کردی ہیں، سرینگر اور پلوامہ میں انٹر نیٹ سروس 24 نومبر سے معطل ہے۔چیئرمین حریت کانفرنس مسرت عالم بٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج جعلی مقابلوں میں بڑے پیمانے پر نہتے کشمیریوں کو شہید کررہی ہے، کشمیری عوام کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، بھارت وحشیانہ ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحریکوں کو نہیں دبا سکتا۔حریت کانفرنس کا کہناہے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کی نسل کشی کے بھارت کے مذموم عزائم کا نوٹس لیں اور نہتے کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کریں۔واضح رہے کہ سرینگر کے علاقے رام باغ میں بھارتی فوج نے 24نومبر کو 3 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلےمیں شہید کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر