گھر کو خراب کرکے کہا گیا کہ پہلے گھر کو ٹھیک کریں، مریم نواز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گھر کو خراب کر کے کہا گیا کہ پہلے گھر کو ٹھیک کریں۔لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے نیب اور وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے تیر برسادیے۔مریم نواز نے سوال کیا کہ جب نواز شریف نے بند کمرے میں یہ بات کہی تو وہ بات کیوں سمجھ نہیں آئی۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نیب کو چیلنج دیتے ہوئے 26 مارچ کو پیشی اور کسی بھی گڑبڑ کی صورت میں مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے، اب قربانیاں دینے کا نہیں حساب لینے کا وقت ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کسی نے کچھ کہا تو اس کی زبان کھینچ لیں گے۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پنجاب کسی بھی صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر