دلہن نے جہیز میں ملنے والے 75 لاکھ لڑکیوں کی تعلیم پرلگادیے

راجھستان:(نیشنل ٹائمز) : بھارتی ریاست راجھستان میں دلہن نے اپنے جہیز کے لیے رکھے گئے 75 لاکھ روپے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے عطیہ کردیے۔مقامی اخبار دانیک بھاسکر کے مطابق راجھستان میں دلہن نے شادی سے قبل والدین سے ایک انوکھی فرمائش کردی۔ برمار شہر کی انجلی کور نے اپنے والد کشور سنگھ کنود سے اس کی شادی کے لیے رکھے گئے 75 لاکھ بھارتی روپے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے وقف کرنے کی فرمائش کردی۔راجھستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کوشاں انجلی کور نے اپنے والد سے مطالبہ کیا کہ وہ ا کے جہیز کے لیے رکھے گئے پیسوں سے لڑکیوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کرادیں۔ کشور سنگھ نے اپنی بیٹی کو خواہش کو پورا کرتے ہوئے 75 لاکھ روپے گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے عطیہ کردیے ہیں۔شادی کی رسومات سے فارغ ہونے کے بعد انجلی نے مغربی راجھستان کے مشہور مذہبی رہنما مہانت پرتاپ پوری کو ایک خط میں اپنی خواہش کا ذکر کیا، جنہوں نے انجلی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے کنیا دان میں اس خواہش کا اظہار کرنا بذات خود بہت قابل ستائش بات ہے۔واضح رہے کہ انجلی کے والد کنورسنگھ پہلے ہی اس علاقے میں گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے عطیہ کرچکے ہیں لیکن تعمیر مکمل کرنے کے لیے مزید 50 سے 75 لاکھ روپے درکار تھے اور فنڈز کی قلت ان کی بیٹی انجلی کے جہیز کی رقم سے پوری ہوچکی ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر