ایمریٹس کے بعد ایک اور ایئرلائن کا ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

ابوظبی(نیشنل ٹائمز) متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن کے موقع پر ایمریٹس کے بعد ایک اور ایئرلائن نے ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی قومی ایئرلائن ویز ایئر نے یو اے ای کی گولڈن جوبلی کے موقع پر تمام مقامات کے لیے اپنی پروازوں میں 50 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔پچاس فیصد رعایتی پروازوں کے ٹکٹس اب ویز ڈاٹ کام اور ایئرلائن کی موبائل ایپ پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر ویب سائٹ اور ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی مرضی کی منزل کا انتخاب کرکے ٹکٹس میں رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔ایئرلائن نے سوشل میڈیا پر تصویری مقابلے کا بھی آغاز کیا ہے جہاں بہترین 50 انٹریز اپنے نیٹ ورک پر اپنی پسند کی منزل کے لیے مفت ریٹرن ٹکٹس جیت سکیں گے۔سوشل مقابلے پر داخل ہونے کے لیے انٹری کرنے والوں کو یو اے ای کے تاریخی نشان کی تصویر لینا چاہیے اور اسے یو اے ای ففٹی ودھ ویز کا استعمال کرتے ہوئے جمع کروانا اور ویز ایئر کو ٹیگ بھی کرنا ہے۔بہترین تصاویر کا انتخاب کرنے کے بعد انہیں ویز ایئر کے سوشل میڈیا چینلز پر دوبارہ پوسٹ کیا جائے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر