پی ایس او اور شیل نے مختلف شہروں میں کھلے پمپس کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) قآئل مارکیٹنگ کمپنیوں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور شیل نے کراچی سمیت دیگر شہروں میں اپنے کھلے ہوئے پیٹرول پمپس کی فہرست جاری کردی۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مارجن بڑھانے کے مطالبے پر ملک بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں پمپس بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مختلف شہروں میں جن مقامات پر پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہاں پر عوام کا جمِ غفیر موجود ہے۔ایسے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور شیل نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں کچھ ایسے پمپس کی فہرست جاری کی ہے جہاں پیٹرول دستیاب ہے۔پی ایس او کی فہرست پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کراچی میں 7 مقامات پر پیٹرول پمپس کھلے ہیں جن میں کلفٹن روڈ، ایس ڈی/2 بلاک اے کے ڈی اے اسکیم نمبر 2 نارتھ ناظم آباد، ایم ایس 11 کورنگی کراچی، مین خیابان اتحاد، عبداللہ شاہ غازی کلفٹن، مین کورنگی روڈ اور کے ڈی اے ورکشاپ شاہراہ فیصل شامل ہیں۔اس کے علاوہ راولپنڈی، پشاور، ملتان، کوئٹہ، فیصل آباد اور سکھر کے بعض مقامات پر پمپس کھلے ہیں۔شیل کی فہرست دوسری طرف شیل کی جانب سے بھی مختلف شہروں کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بہاولپور، فیصل آباد، گھوٹکی، اسلام آباد، جہلم، کراچی، لاہور، ملتان، مظفر گڑھ، پشاور اور راولپنڈی کے بعض مقامات پر پمپس کھلے ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر