پاکستان پر کورونا لاک ڈاؤن اور سپلائی لائن بند ہونے سے تھوڑا مشکل وقت ہے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر کورونا لاک ڈاؤن اور سپلائی لائن بند ہونے سے تھوڑا مشکل وقت ہے، دنیا میں چیزیں غائب ہوگئیں، تیل گیس سمیت اشیاء کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں، ہارتا وہ ہے جو برے وقت میں ہار مان جاتا ہے، پاکستانی قوم اسی قوم بنے گی جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کامیاب جوان کنونشن 2021 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی لوگ سمجھتے تھے کہ عثمان ڈار کامیاب نوجوان پروگرام کو شروع نہیں کرسکے گا ، یہ پروگرام شروع کرنا ہی بڑا مشکل کام تھا، لیکن اب یہ پروگرام شروع ہوگیا ہے تو ہمارے منصوبوں میں سب سے اہم ہوگا۔میں نو سال کا تھا تو میں اپنی والدہ کے ساتھ لاہور اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ دیکھنے گیا، میری خالہ کے بڑے بیٹے نے اس ٹیسٹ میچ میں بڑی زبردست کارکردگی دکھائی، میں نے اپنی والدہ کو کہا میں بھی ٹیسٹ کرکٹرز بننا چاہتا ہوں، لیکن میرے کزنز مجھے کہتے تم میں ٹیلنٹ نہیں تم ٹیسٹ کرکٹرز نہیں بن سکتے، میں سنتا رہا کہ تمہارا ٹیسٹ کرکٹر بننا اور پاکستان کیلئے کھیلنا ناممکن ہے، پھر خیر میں ٹیسٹ کرکٹر بن گیا۔پھر نمل یونیورسٹی بنانے لگا تو کہنے لگے کہ دیہات میں یونیورسٹی نہیں بنا سکتا ، پھر سیاست میں آیا تو 14سال میرا مذاق اڑایا گیا، میں سب کے سامنے کہتا ہوں کہ میرا آخری مقصد ہے کہ قوم پاکستان کو عظیم ملک بنتے دیکھیں گے، کامیابی کا راز سب سے بڑا یہ ہے کہ سوچ بڑی رکھنا، خواب اور سوچ جتنی بڑی ہوگی انسان اتنا ہی بڑا ہوجائے گا۔ اللہ نے جب شیطان کو کہا انسان کے سامنے جھکو، تو اس نے انکار کیا، اللہ نے فرمایا کہ تمہیں نہیں پتا میں نے انسان کو کتنی بڑی طاقت دی ہے، کامیاب انسان وہ ہوتا ہے جو ہار نہیں مانتا، انسان کے کردار کی پہچان برے وقت میں ہوتی ہے، اللہ قرآن پاک میں فرماتا ہےکہ میں تمہارے ایمان کو مشکلوں سے آزماؤں گا، اس لیے انسان مشکل سے نکل کر اور اوپر چلا جاتا ہے، انسان کو کبھی ہار نہیں ہراتی جب انسان برے وقت سے ہار مان جاتا ہے تب ہار جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر تقریب سارے پاکستان میں جا رہی ہوتی ہے تو انگلش میں تقریر کرتے ہیں، چینی یہاں بھی تقریر کرتے ہیں تو چینی زبان میں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کیلئے موقع ہے کہ وہ زندگی میں وہ کام کریں جس سے ملک اور آپ کی زندگی بھی تبدیل ہوجائے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان پر یہ بڑا مشکل وقت ہے، پوری دنیا میں مشکل وقت ہے، مشکل وقت کورونا کی وجہ سے ہے، صدی میں کورونا جیسا بحران ایک بار آتا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بند اور سپلائی لائن بند ہوگئی، جس سے چیزیں غائب اور چیزوں کی قیمتیں اوپر چلی گئیں، تیل گیس دوگنی مہنگے ہوگئے۔پاکستان میں حکومت پہلی بار بغیر سود گھر بنانے کیلئے قرض دے گی۔ پاکستان میں ہر شہری کو جنوری سے یونیورسل ہیلتھ کوریج دی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کل ٹیپس آرہی ہیں، ججز کے نام آرہے ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، ٹیپس بہت بڑا ڈرامہ ہے، جس ملک میں وزیراعظم چوری شروع کردے، پیسے کو بیرون ملک لے جائے، تو ملک کا دوگنا نقصان کرتے ہیں، تب سے میں کہتا ہوں قومیں غریب تب ہوتی ہیں جب ان کے اپنے سربراہ ، وزیر چوری کرتے ہیں۔2016ء میں پانامہ کیس آیا، پاناما میں آف شور کمپنیز سامنے آئیں، ان میں ایک نام لندن میں مہنگے ترین فلیٹس ہیں ، ان کی مالکہ مریم نواز ہیں، عدالت میں کیس گیا، جے آئی ٹی بنی، فیصلہ ہوا جس میں نوازشریف کو سزا ہوئی، بجائے اس کے کہ پاکستانیوں کو بتائیں کہ پیسا کہاں سے آیا؟ لیکن اس کے بجائے پہلے عدلیہ کو برا بھلا ، پھر پاکستانی فوج کو برا بھلا، میں تو برا بھلا ہوں کیوں کہ مجھے کہتے میں بڑا ظالم ہوں، مجھے سپریم کورٹ لے گئے، میں پبلک آفس ہولڈر نہیں تھا، میں کھلاڑی تھا، میں 10مہینوں میں عدالت کو ساری رسیدیں دیں، ان کے اسمبلی دی دستاویزات فراڈ، قطری خط ، کیلبری فونٹ سب فراڈ نکلے، لیکن نہیں بتا سکےکہ لندن کے فلیٹس کس پیسے سے خریدے گئے؟ کیونکہ چوری کا پیسا تھا، اب سارے اداروں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ایک فنکشن ہوتی ہے وہاں چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کو بلایا جاتا ہے، لیکن لاہور سیمینارز میں کرپٹ شخص کی تقریر پر افسوس ہوا، فنکشن میں وہ شخص تقریر کرتا ہے جس کو سپریم کورٹ نے سزا سنائی ہوئی ہے، جو ملک سے جھوٹ بول کر بھاگا ہوا ہے، ہمارا سسٹم کرپٹ ہے، ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔ قوم پیسا چوری کرنے سے ختم نہیں ہوتی لیکن قومیں تب تباہ ہوتی ہیں، جب قوم کی اخلاقیات ختم ہوجاتی ہیں۔ جب تک اخلاقیات قائم ہوں تو وہ قوم تباہ نہیں ہوتی، جاپان کو ایٹم بم بھی تباہ نہیں کرسکا، پاکستان کی قوم وہ قوم بنے گی جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا، ہمارے کرپٹ سسٹم کو ٹھیک کرنے میں تھوڑا ٹائم لگے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر