جس نے پیٹرول پمپ بند کیا اس کی خیر نہیں، اوگرا نے وارننگ دیدی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل ڈالنے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام آؤٹ لیٹس پر بلا تعطل پٹرول کی سپلائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیلرز مارجن میں اضافے کے حوالے سے چند عناصر پٹرول کی سپلائی ‏میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اوگرا نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام آؤٹ لیٹس پر ‏پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔اوگرا نے واضح کیا ہے کہ انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں صورتحال کو مانیٹر کریں گے اور کسی بھی طرح سے پٹرولیم مصنوعات کی ‏سپلائی میں تعطل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔خیال رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کل صبح چھ بجے سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈیلرز کا مطالبہ ہے کہ ان کے منافع کی شرح بڑھائی جائے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سمری بھجوائے جانے کے باوجود پٹرولیم ڈیلرز کی بہت سی تنظیمیں اپنے ہڑتال کے فیصلے پر قائم ہیں۔ ہڑتال کے خدشے کے پیش نظر شہروں میں پٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں لگ چکی ہیں اور لوگ ابھی سے ہی ٹینکیاں فل کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر