ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی بغیرکسی تعطل کے جاری رہے گی، پی ایس او کا اعلان

لاہور(نیشنل ٹائمز) پیٹرول پمپس بند ہونے کی خبر میڈیا پر آتے ہی شہریوں میں بے چینی پھیل گئی اور پیٹرول پمپس پرگاڑیوں کی ٹینکی فل کرانے والوں کارش لگ گیا ۔پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او) نے کہا ہے کہ کمپنی کی ملکیتی پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فراہمی بغیرکسی تعطل کے جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے25نومبر کو ہڑتال کےاعلان سےآگاہی ملتے ہی شہریوں نے پیٹرول پمپس کا رخ کرلیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں نظرآئیں،شہری ہڑتال کی طوالت کے پیش نظر ٹینکی فل کراتےہوئے نظر آئے جس کی وجہ سے بعض پیٹرول پمپوں پر پیٹرول ختم ہو گیا ۔دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 25 نومبر صبح چھ بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کے اعلان کے بعد لاہور میں بعض پٹرول پمپس نے خود ساختہ طور پر پٹرول کی قیمتوں میں چھ سے سات روپے اضافہ کر دیا ہے اور فی لیٹر پٹرول 153 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ،بعض پٹرول پمپس پر شہریوں اور عملے کے درمیان بحث و مباحثہ اور تلخی بھی دیکھنے میں آئی ہے تاہم حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا اور نہ ہی پٹرول کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کو قانونی شکنجے میں لایا گیا ہے ۔پاکستان سٹیٹ آئل کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپس جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں، بدستور کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔پی ایس او نے اس حوالے سے کمپنی کی زیر ملکیت چلنے والے پیٹرول پمپس کی فہرست بھی جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان بھر میں ایسے پمپس کی تعداد صرف 23 ہے جن میں سے سب سےز یادہ سات پمپس کراچی میں ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر