صارفین کی جاسوسی پر ایپل کا اسرائیلی کمپنی پر مقدمہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)موبائل فون و کمپیوٹر بنانے والی معروف امریکی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کی جاسوسی پر اسرائیلی اسپائی ویئر بنانے والی کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا۔ایپل کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اسرائیلی فرم کو پیگاسس سرویلنس اسکینڈل کے معاملے میں جواب دینا ہو گا۔ماہرین کے مطابق سلیکون ویلی جائنٹ کی جانب سے مقدمے نے این ایس او کے لیے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔کچھ ہفتے قبل امریکی حکام نے بھی این ایس او اور امریکی گروپس میں تعلقات محدود کر دیئے تھے۔اسرائیلی کمپنی اس وقت عالمی تنقید کی زد میں آئی تھی جب یہ رپورٹس منظرِ عام پر آئی تھیں کہ این ایس او کی جانب سے دنیا بھر میں ہزاروں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں، صحافیوں، سیاست دانوں اور اہم شخصیات کو جاسوسی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایپل کمپنی کو یورپی ملک اٹلی کی جانب سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گزشتہ روز اٹلی کی جانب سے یورپی یونین کے بزنس قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کمپنیوں ایمیزون اور ایپل پر 22 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ایپل کمپنی کو 15 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز سے زائد جبکہ ای کامرس کمپنی ایمیزون کو 7 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر