اسٹیٹ بینک ترمیمی بل، آئی ایم ایف نے حکومت کی تمام اہم تجاویز مسترد کر دیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے حکومت پاکستان کی اسٹیٹ بینک سے قرض لینے کا راستہ کُھلا رکھنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔مرکزی بینک کا 100فیصد منافع بھی اس وقت تک وفاقی حکومت کو منتقل نہیں ہوسکے گا جب تک کہ بینک اپنے مالیاتی واجبات کے لیے کوئی کور حاصل نہیں کرلیتا۔ اسٹیٹ بینک کے نفع کا 20 فیصد بینک کے پاس ہی رہے گا جب تک کہ وہ مطلوبہ کور حاصل نہیں کرلیتا۔ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 میں ترامیم کی حکومت پاکستان کی تمام اہم تجاویز مسترد کردی ہیں اور صرف مرکزی بینک کے بورڈ ممبرز کی تقرری اور سیکریٹری خزانہ کو بورڈ میں رکھنے کا وفاقی حکومت کا اختیار تسلیم کیا ہے مگر سیکریٹری کو ووٹ کا اختیار نہیں ہوگا۔پیر کے روز مشیر خزانہ شوکت ترین نے میڈیا کو بتایا کہ اسیٹ بینک بل کی منظوری آئی ایم ایف کی ان شرائط میں شامل تھی جن پر حکومت کو جنوری 2022ء میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط لینے کے لیے عمل درآمد کرنا ناگزیر تھا۔ آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کی ایک مالی سال میں جی ڈی پی کے 2 فیصد تک قرضے لینے کی تجویز بھی مسترد کردی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ تجویز بھی قبول نہیں کی کہ وفاقی حکومت مرکزی بینک کو افراطِ زر کا ہدف دے گی۔ آئی ایم ایف نے البتہ مس کنڈکٹ پر گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کا حکومتی اختیار تسلیم کرلیا ہے۔ایکسپریس ٹریبیون نے مارچ میں اسٹیٹ بینک کو مکمل خودمختاری دینے اور وفاقی کابینہ کی جانب سے بل کو پڑھے بغیر منظور کرلینے کا معاملہ اٹھایا تھا۔مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقنی بنائے گی کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق قانون سازی منظور ہوجائے۔ شوکت ترین نے کہا کہ اب اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ نیب کا قانون اسٹیٹ بینک پر بھی لاگو ہوگا۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر