کورونا وائرس کے خاتمے کیلیے پودوں میں مؤثر ترین دوا کا انکشاف

نوٹنگھم(نیشنل ٹائمز): برطانوی سائنسدانوں نے پودوں میں ایک ایسی اچھوتی دوا دریافت کی ہے جو کئی طرح کے وائرسوں کا خاتمہ کرسکتی ہے جن میں کورونا وائرس اور اس کا ڈیلٹا ویریئنٹ بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، اس دوا کا نام ’’تھاپسیگارگن‘‘ (thapsigargin) یا مختصراً ’’ٹی جی‘‘ (TG) ہے جسے ناٹنگھم یونیورسٹی، برطانیہ کے ماہرین نے بعض اقسام کے پودوں میں دریافت کرکے خالص حالت میں علیحدہ کیا تھا۔چند ماہ قبل تجربات سے معلوم ہوا تھا کہ ’’ٹی جی‘‘ کی معمولی مقدار والی خوراک بھی وائرسوں کی کئی اقسام کا مؤثر خاتمہ کررہی تھی، جن میں کووِڈ 19 عالمی وبا کا باعث بننے والا کورونا وائرس بھی شامل تھا۔نئے تجربات میں یہی دوا (ٹی جی) بطورِ خاص کورونا وائرس کی مختلف اقسام کے خلاف آزمائی گئی۔ان تجربات کی تفصیل ریسرچ جرنل ’’وائرولینس‘‘ کی ویب سائٹ پر ایک نئے ریسرچ پیپر کی شکل میں شائع ہوئی ہے۔اس تفصیل سے پتا چلتا ہے کہ ’’ٹی جی‘‘ کی معمولی مقدار والی صرف ایک خوراک سے کورونا وائرس کی تمام اقسام کا 95 فیصد تک خاتمہ ہوجاتا ہے۔یہ دوا کورونا وائرس کے ’’ڈیلٹا ویریئنٹ‘‘ کے خلاف بھی 95 فیصد مؤثر ہے۔ یہ کورونا وائرس کا وہی ویریئنٹ ہے جو اس وقت ساری دنیا میں اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔اگر یہ نئی دوا انسانی آزمائشوں میں بھی اتنی ہی مؤثر پائی گئی کہ جتنی مفید یہ تجربہ گاہ میں ثابت ہوئی ہے، تو امید کی جاسکتی ہے کہ ہمارے پاس جلد ہی نہ صرف کورونا وائرس بلکہ اس قسم کے دیگر کئی وائرسوں کا ایک نیا اور غیرمعمولی علاج موجود ہوگا۔بہت ممکن ہے کہ ہم آنے والے برسوں میں دنیا سے کورونا وائرس کا خاتمہ نہ کر پائیں لیکن توقع ہے کہ ہمارے پاس اس کی اتنی دوائیں ہوں گی کہ یہ بھی ہمارے لیے موسمی زکام کی طرح بن کر رہ جائے گا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر