فرانس کے وزیراعظم کورونا میں مبتلا ہوگئے

پیرس(نیشنل ٹائمز): فرانس کے وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو 10 دن کے لیے گھر پر قرنطینہ کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے 56 سالہ وزیراعظم ژاں کاسٹیکس نے علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے۔ فرانسیسی وزیر اعظم نے چند ماہ قبل ہی کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرایا تھا۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فرانسیسی وزیر اعظم نے خود کو گھر پر 10 دن کے لیے قرنطینہ کرلیا تاہم وہ اس دوران آن لائن ہی امور مملکت چلاتے رہیں گے۔ ان کے اہل خانہ کا بھی ٹیسٹ کیا گیا اور ایک بیٹی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔وزیر اعظم کے معالجین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ژاں کاسٹیکس کی حالت خطرے سے باہر ہے انھیں صرف معمولی علامات ہیں۔ ویکسین لگوانے کی وجہ سے وائرس کے حملے میں شدت نہیں رہی۔فرانس کے محکمہ صحت کی جانب سے ایک روز قبل جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر فرانس میں بجلی کی رفتار سے پھیل رہی ہے اور پچھلے سات روز میں نئے کیسز کی شرح میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔خیال رہے کہ فرانس کے وزیراعظم نے گزشتہ روز بیلجیئم کے وزیر اعظم سے برسلز ملاقات کی تھی اس لیے بیلجیم کے وزیر اعظم بھی قرنطینہ میں چلے گئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر