کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن پاکستان سٹاک ایکسچینج کا بھٹہ بیٹھ گیا، سرمایہ کاروں کے104ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن بدترین مندی کی لپیٹ میں آگئی،کے ایس ای100انڈیکس700پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا اور45700پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے104ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے کم ہو کر78کھرب روپے پر آ گیا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق بینک دولت پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 1.50فیصد اضافے سے صنعتوں کی مشکلات بڑھنے،سابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سابق چیف جسٹس کے حوالے سے تناؤ،ملک میں گیس کے بڑھتے بحران سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہو ا، انہوں نے آف لوڈنگ کو ترجیح دی جس کی وجہ سے فروخت کا دباؤ بڑھ گیا،ملکی سرمایہ کاروں نے پر غیر ملکی فروخت کے خدشات کے پیش نظر محتاط رویہ اختیار کیا اور مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری سے نہ صرف ہاتھ روک لیا جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی اورمندی کے اثرات کاروباری کے اختتام تک غالب رہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 744.41پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس46489.41پوائنٹس سے گھٹ کر 45745.00پوائنٹس ہو گیااسی طرح323.78پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس18037.74پوائنٹس سے کم ہو کر17713.96پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31728.08پوائنٹس سے گھٹ کر31309.15پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب4ارب89کروڑ73لاکھ 96ہزار344روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب44ارب68کروڑ60لاکھ24ہزار23روپے سے کم ہو کر78کھرب39ارب78کروڑ86لاکھ27ہزار679روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو10ارب روپے مالیت کے26کروڑ19لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو11ارب روپے مالیت کے 30کروڑ42لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر70کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے263کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ263میں کمی اور11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ23لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ16لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ58لاکھ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ35لاکھ اور جی 3ٹیکنالوجیز 1کروڑ17لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤ میں 100.00روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر9600.00روپے ہو گئی اسی طرح83.68روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکساٹئل کے حصص کی قیمت بڑھ کر1199.60روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں 50.12روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر1086.53روپے پر آ گئی جبکہ48.97روپے کمی سیس سیفائر فائبرکے حصص کی قیمت898.03روپے ہو گئی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر