بجلی کی بنیادی قیمت بڑھانی پڑے گی، حماد اظہر نے بھی عوام پر بجلی گرادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، پیٹرول پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں ہر مہینے چار روپے اضافہ ہو گا جب تک پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 30 روپے تک نہ ہو جائے۔اِس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 9روپے 62پیسے فی لیٹر ہے۔ایسے میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بھی عوام پر بجلی گرادی اور پریس کانفرنس میں کہاکہ چند ماہ میں بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھاکہ سخت حالات ہیں، پوری دنیامیں کورونا کی وجہ سے مسائل ہیں، دنیا میں مہنگائی 30 سال بلند ترین سطح پر ہے، اب ہم 200 یونٹ کی نئی تشریح کر رہے ہیں، اب 200 یونٹ وہ ہوگا جو 6 ماہ سے زیادہ اسی یونٹ میں رہےگا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہم اپنے مؤقف پر کھڑے رہے، پیٹرولیم لیوی 10 ارب روپے کرنےکا کہا تھا وہ توہم نہیں کرسکیں گے، پیٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانی ہے اور پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی30 روپے تک لے کر جانی ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر