ڈاکٹراب طبی نسخے پر دوا کا نام نہیں،فارمولا تحریر کرینگے،ڈریپ کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اہم فیصلہ کیا ہے کہ ڈاکٹراب طبی نسخے پر دوا کا نام نہیں لکھ سکیں گے بلکہ صرف فارمولا تحریر کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیکل سٹور بھی نسخے کے بغیر دوائی فروخت کرنے کے مجاز نہیں ہونگے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹرز اب دوائی کا نام نہیں لکھ سکیں گے، دوائی کا نام لکھنے کی بجائے اب صرف دوائی کا جنیرک نام لکھیں گے جبکہ ڈاکٹری نسخے اور فارماسسٹ کے بغیر میڈیکل سٹور مالکان دوائی دینے کے مجاز نہیں ہونگے۔ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ حتمی مراسلہ میں بتایا گیا کہ ادویات کی فروخت کہیں بھی کسی بھی صورت میں بغیر نسخہ کے نہیں ہونی چاہئے، جس پر دوائی دیں وہ نسخہ صرف رجسٹرڈ ڈاکٹر کا ہونا چاہیے، دوائی کی فروخت کیلئے ہر میڈیکل سٹور پر گریجوایٹ فارماسسٹ کی دستیابی ضروری قرار دی گئی ہے۔فارما لیگل ایڈوائزر نور مہر نے کہا کہ عمل درآمد میں تاخیر کی گئی تو جنوری 2022 سے ملک بھر میں اجتماعی مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر