وزیراعظم کی پارٹی کو پنجاب بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کیلئے مضبوط پارٹی امیدوار ڈھونڈنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی ،عامر کیانی اور وزیر بلدیات میاں محمود الرشید شامل ہیں۔کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تمام ریجن کے صدورسے بھی مشاورت کرسکے گی، کمیٹی پنجاب میں میئرز اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کیلئے پارٹی کے مضبوط امیدوار تلاش کرے گی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے مضبوط پارٹی امیدواروں کے حوالے سے کام کرے گی۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے اور بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔علاوہ ازیں عمران خان نے امیدواروں کے انتخاب، پارٹی ٹکٹس کی تقسیم اور ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تجاویز تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر