کورونا کی وجہ سے مردہ بچوں کی پیدائش میں تشویشناک حد تک اضافہ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) ایک امریکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا کا شکار حاملہ خواتین میں مردہ بچوں کی پیدائش کا خطرہ عام حاملہ خواتین کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہوتا ہے جبکہ ڈیلٹا ویرئینٹ کے پھیلائو کے بعد یہ خطرہ چار گنا تک بڑھ سکتا ہے ۔گزشتہ روز سامنے آنے والی تحقیق امریکا میں بیماریوں کو کنٹرول کرنے اور اس سے بچائو کے ادارے ، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پروینشن (سی ڈی سی ) کی جانب سے کی گئی تھی ۔ سی ڈی سی نے مارچ 2020سے لیکر ستمبر 2021تک 12لاکھ سے زائد بچوں کی پیدائش کا جائزہ لیا ۔ امریکا میں اسپتالوں سے حاصل کئے گئے اس اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر مردہ بچوں کی پیدائش کی شرح 0.65 فیصد ہے ۔ تاہم ڈیلٹا ویرئینٹ سے قبل کورونا کا شکار حاملہ خواتین میں مردہ بچوں کی پیدائش کی شرح 1.47فیصد تھی جبکہ ڈیلٹا ویرئینٹ کے بعد پیدائشی بچوں کے اموات کی شرح 4.04 گنا زائد رہی اور مجموعی طور پر اس شرح اموات میں 1.90فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ اس تحقیق کے مصنفین نے اپنی پہلے کی ریسرچ میں بچہ دانی میں سوجھن یا اس تک خون کا رساو کم ہونے کی وجہ ممکنہ طور پر حیاتیاتی قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ
ترک صدر مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت کیلئے پر امید
انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام
یوم آزادی میں ایک روز باقی، گہما گہمی عروج پر، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار
بھارت میں دوبارہ سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں
نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر