آج میں نے اپنا پیار کھو دیا ہے ، بالی ووڈ دبنگ خان کے انکشاف نے مداحوں کو چونکا دیا

ممبئی: بولی وڈ اداکار اور بھارت کے سب سے زیادہ دلکش مرد قرار دیے جانے والے سلمان خان نے ٹوئٹر پر مداحوں کو بتادیا کہ آج انہوں نے اپنا پیار کھو دیا ہے۔سلمان خان جن سے اکثر ایونٹس اور انٹرویوز میں یہی سوال کیا جاتا ہے کہ وہ کس سے پیار کرتے ہیں اور کب شادی کریں گے نے آج سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ کافی افسردہ ہیں کیوں کہ انہوں نے اپنا پیار کھو دیا۔
تاہم یہ پیار ان کا کسی انسان کے لیے نہیں بلکہ اپنے پالتو کتے کے لیے ہے۔سلمان خان نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کے کتے ’لو‘ کا انتقال ہوگیا، جس کو انہوں نے اپنے پیار کا نام دیا۔اداکار کے علاوہ ان کی قریبی ساتھی یولیا ونتور جن کے بارے میں افواہئں تھی کہ وہ سلمان خان کی گرل فرینڈ ہیں نے بھی سلمان کے پالتو کتے کی تصاویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گی اور انہوں نے ہی انہیں اور سلمان کو پیار کرنا سکھایا۔
خیال رہے کہ سلمان خان کو کتے پالنے کا بیحد شوق ہے، ان کے تین مزید کتے موجود ہیں جن کا نام سینٹ، موگلی اور ویر ہے۔اس سے قبل ان کے مائے سن اور مائے جان نامی دو کتے 2009 میں بیماری کے باعث مر گئے تھے۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سلمان اس وقت اپنی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف کام کرتی نظر آئیں گی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر