نواز شریف اور مریم کو سزا دینی ہے اور خان صاحب کو لانا ہے، سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی آڈیو لیک ہو گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چند روز قبل اس وقت بھونچا ل آیا جب سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نےسابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار پر الزام لگایا کہ انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کو ہر صورت سزا دینے کا کہا تھا تاہم سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے اس کی تردید کی اور الزام کو جھوٹ کا پلندہ کہا۔ اسی سلسلے میں اب سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ خیز آڈیوٹیپ منظر عام پر آگئی جس میں ثاقب نثار کوفون پر دوسری جانب موجودنامعلوم شخص کویہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’’فیصلہ ساز ادارےکہہ رہے ہیں نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینی ہے اور خان صاحب کو لانا ہے‘‘۔۔ جبکہ دوسری جانب سے استفسار ہوا لیکن بیٹی کو سزا نہیں بنتی جس پر ثاقب نثار دوبارہ مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں ۔’’آپ بالکل جائز ہیں۔ میں نے اپنے دوستوں سے یہ بات کی ہےلیکن وہ نہیں مانتے۔ ایسے independency of judiciary بھی نہیں رہتی ۔ چلیں دیکھیں‘‘سابق چیف جسٹس کے نام سے منسوب آڈیومنظرعام پر آنے کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچ چکی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر