جن لوگوں نے عمران خان کو مسلط کیا وہ اجتماعی توبہ کریں

پشاور(نیشنل ٹائمز ) پاکستان ڈیموکریٹک مووومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحما ن نے کہا ہے کہ حکومت نے قانون سازی سے سیاست پر اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مزیدمضبوط کردی،اسٹیبلشمنٹ کو بتانا چاہتا ہوں اگر تمہیں اپنی عزت واحترام عزیز ہے تو آپ کواس گندے کیڑے کے پیچھے سے ہٹناہوگا،جن لوگوں نے عمران خان کو مسلط کیا وہ اجتماعی توبہ کریں، آئین کی اسلامی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی اور ریاست مدینہ کے مقدس عنوان کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ جودہ حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے، جس نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، حکمرانوں نے معیشت کوعالمی مالیاتی اداروں میں گروی میں رکھوادیا، ملک میں روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، ملک میں روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں میرے اکابرین نے پاکستان میں مہنگائی کی صورتحال واضح کی ، قرضے کتنے زیادہ کردیے، کیا ہماری نسلیں ان قرضوں کو اتار سکیں گی؟ پارلیمنٹ کے سامنے بچے برائے فروخت کیلئے لا رہے ہیں، سندھ کے پولیس والے بچوں کو سڑک پر فروخت کرنے، بچوں کو نہر میں ڈالنے اور خودکشی کرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھی رہی ہے، کیا آج یہ دن دیکھنے تھے؟ ہمیں ان حکمرانوں سے قوم کی جان چھڑوانا ہوگی۔تین سالوں میں حکومت نے 2قانون سازی کی ہے، ایک بین الاقوامی اداروں کی پاکستان پر گرفت مضبوط کی ہے، جو ہمارے ملک میں معاشی مشکلات کا سبب بنا ہے، تم نے سب کچھ مغرب کیلئے کیا، تم نے ہماری تہذیب ، ہماری معیشت کو مغربی اداروں کا گروی بنا دیا، تم نے آج پھر ایک نئی قانون سازی کی، قانون سازی کے نتیجے میں جہاں ہم جمہوریت اور عوام کے اختیار کی بات کرتے ہیں، وہاں انہوں نے کل کی قانون سازی میں پاکستان کی سیاست پر اسٹیبلشمنٹ کی گرفت کو مزیدمضبوط کردیا ہے، یہ آمروں کے ایجنٹ ہوسکتے ہیں، یہ عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے۔ہم بہت کچھ جانتے ہیں انہوں نے اس ملک میں اسلامی تہذیب وتمدن اور اسلامی تشخص کو تباہ وبربادکرنے کی کوشش کی، آئین کی اسلامی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے، پھرکبھی ریاست مدینہ کے مقدس عنوان کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں، منافقوں کو بتانا چاہتا ہے، تمہارا باپ بھی ان پردوں کے پیچھے نہیں چھپ سکتا،اب ہم نے تمہارے گریبان میں ہاتھ ڈال دیا ہے۔ عمران خان کافروں کے ایجنٹ ہوسکتے ہیں عوام کے نمائندہ نہیں، عمران سیاست کا غیرضروری عنصر ہے جسے قوم پر مسلط کیا گیا، جن لوگوں نے اسے مسلط کیا وہ اجتماعی توبہ کریں۔ انہوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ کو بتانا چاہتا ہوں اگر تمہیں اپنی عزت واحترام عزیز ہے، تم پاکستان میں ایک قابل قدر ادارے کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دینا چاہتے ہو تو آپ کواس گندے کیڑے کے پیچھے سے نکلنا ہوگا،ہوسکتا ہے کسی کو مصلحت کی سیاست اور حکومت کی مجبوری کمزور کردے، کسی کو مفادات کمزور کردیں، لیکن ہمیں اقتدار کا کوئی لالچ نہیں ہے۔ہم اللہ کے لیے میدان میں نکلیں ہیں، یہاں تک ناجائز ناپاک حکومت کو سمندر برد کردیں گے۔یہ بھی بتانا چاہتا ہوں تم نے پارلیمنٹ کو جس طرح اپنا کھلونا بنایا، تم نے حکمرانوں کی صفوں میں بیٹھے ممبران کو دھمکیاں دی ہیں اگر آپ اس اسمبلی کے اجلاس میں نہ گئے اور حکومت کے حق میں ووٹ نہ دیا تو یہ کیس ہوسکتے ہیں، تمہارے مشکوک کردار کو ہم دیکھ رہے ہیں۔پاکستان میں سیاست کرنے کیلئے آزادی حاصل کرنا ہوگی،انہی سے آزادی حاصل کرنا ہے، ہم فوج کوبطور ادارہ احترام دینا چاہتے ہیں ہم کبھی نہیں چاہتے فوج جیسے ادارے کوعام جلسوں میں زیربحث لایا جائے، اس کا دارومدار ہم پر نہیں خود ان کے کردار پر ہوگا، انہوں نے کہا کہ تین سال میں دو طرح کی قانون سازیاں کی گئی، فوجی عدالت سے سزا پانے والے کلبھوشن کی رہائی کے لیے قانون سازی کی گئی، حکمرانوں نے کشمیر کو بیچ کر ڈکار بھی نہیں لیا، اب یہ لوگ ریاست مدینہ کے نعرے کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں، ہم نے اب تمہارے گریبان میں ہاتھ ڈال دیا ہے، اس حکومت کے خلاف بغاوت کردیں کیونکہ یہی طریقہ ہے، ہم اس ملک میں جمہوریت اور عوام کے اختیار کی بات کرتے ہیں، فوج جیسے ادارے کو خود مختار دیکھنا چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ بلدیاتی نہیں بلکہ عام انتخابات ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر