ہندو مہاسبھا کی طرف سے متھرا کی شاہی مسجد میں ہندو بھگوان کا بت نصب کرنے کا اعلان

متھرا(نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع متھرا میں اکھل بھارت ہندو مہاسبھا نے شاہی مسجد عید گاہ میں بھگوان کرشن کا بت نصب کرنے کا اعلان ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہا سبھا نے شاہی مسجد عید گاہ کو بھگوان کرشن کی اصل جائے پیدائش قراردیتے ہوئے وہاں پر بت نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہندو مہاسبھا کی رہنما راجیہ شری چودھری نے کہاہے کہ یہ بت 6دسمبر کو ‘مہا جل ابھیشیک’ کے بعد نصب کیا جائے گا تاکہ اس جگہ کو ‘پاک’کیا جا سکے۔ مہاسبھا کے عہدیدار ملک کے مختلف حصوں سے مقدس ندیوں کا پانی لے کر متھرا پہنچیں گے۔ آرادھیا کو اس پانی سے مسح کیا جائے گا اور پوجا کی جائے گی۔ مہاسبھا خود لڈو گوپال کے دیوتا کو عیدگاہ لے جائے گی۔مسجد میں بت کی تنصیب کے لیے منتخب کی گئی تاریخ 1992 میں ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی برسی کی مناسبت سے رکھی گئی ہے۔ تاہم، ہندو مہاسبھا کی رہنما راجیہ شری چودھری نے 1992 کے واقعے اور متھراکی مسجد میں بت کی تنصیب کے درمیان کسی قسم کے تعلق سے انکار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ مہاسبھا کا مقصد آزاد ہندوستان ہے، سناتن بھارت کو واپس لانا ہوگا۔ مقامی عدالتیں کٹرا کیشو دیو مندر کے قریب واقع 17ویں صدی کی مسجد کو “ہٹانے” کی درخواستوں کی ایک سیریز کی سماعت کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ ہندومہاسبھا کی جانب سے شاہی عیدگاہ میں ہندو ؤں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی اور بت کی تنصیب کی دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب مقامی عدالتیں کٹرا کیشو دیو مندر کے قریب واقع 17ویں صدی کی مسجد کوہٹانیکی درخواستوں کی سماعت کر رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر