میشا عدالت میں ضرور پیش ہوں گی : والدہ صبا حمید

گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ صبا حمید کا کہنا ہے کہ میشا شفیع اور ہم انصاف کے تمام تقاضے پورے کر رہے ہیں، جب میشا شفیع کوعدالت طلب کرے گی وہ ضرور پیش ہوں گی۔اداکارہ صبا حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیس کو التوا نہیں کررہے۔اداکار علی ظفر ہتک عزت دعوے پر ایڈشنل سیشن جج ظفر اقبال رانجھا نے سماعت کی، عدالت نے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی ۔میشا شفیع کے مینجر فرحان علی اور لینا جرح کے لیے پیش نہ ہوئے۔عدالت نے دونوں کو جرح کے لیے پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت میں میشا شفیع کی والدہ صباء حمید عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت میں کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا، عدالت نے میشا شفیع کے دونوں گواہوں کی حاضری معافی منظور کرلی۔وکیل علی ظفر نے کہا کہ علی ظفر کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، میشا شفیع کے گواہ نہیں آرہے، عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کو 3 اپریل کی سماعت پر گواہوں کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب صبا حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین ہر پاکستانی کو ضرور لگوانی چاہیے، کورونا وائرس کی ویکسین خود لگوا چکی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس ویکسین فوری لگوائیں، کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم
مکہ الائنس مثبت اور بہترین انداز میں آگے بڑھ رہا ہے: ترکیہ
امریکا کی ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کو 5 ارب ڈالر کے فنڈز کی پیشکش
وزیراعظم کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنیکی درخواست، حافظ نعیم کا انکار
حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر