امریکی صدر کے اختیارات تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کے سپرد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو صدر مملکت کے اختیارات ملے لیکن محض ایک گھنٹے 25 منٹ کیلئے، اس کے بعد صدارتی اختیارات واپس لے لیے گئے۔امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر کملا ہیرس نے صدر جو بائیڈن کے میڈیکل چیک اپ کےدوران صدر کے اختیارات سنبھالےتھے۔ اس دوران انہوں نے امریکی صدر کے اختیارات سنبھالنے والی تاریخ کی پہلی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا۔نائب صدر کملا ہیرس نے ایک گھنٹہ 25 منٹ کیلئے صدارتی اختیارات سنبھالے اور بعد ازاں امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیکل چیک اپ کےبعد صدارتی عہدہ دوبارہ سنبھال لیا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے معمول کے کلونواسکوپی چیک اپ سے قبل اپنے اختیارات کملا ہیرس کے سپرد کیے کیوں کہ اس دوران انہیں بے ہوش کیا جانا تھا لہٰذا یہ ضروری تھا کہ صدر کے اختیارات نائب صدر سنبھالے۔جو بائیڈن کا سالانہ طبی معائنہ واشنگٹن کے مضافات میں والٹر ریڈ ملٹری اسپتال میں کیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نائب صدور کو صدر کے اختیارات سونپے جاتے رہے ہیں تاہم وہ سارے مرد تھے، کملا امریکا کی 250 سالہ تاریخ میں نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی بھی پہلی خاتون ہیں۔جو بائیڈن 79 برس کے ہوچکے ہیں اور وہ امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے والے تاریخ کے معمر ترین شخص ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر