سعودی عرب، 70 سالہ شہری نے اسکول میں داخلہ لے لیا

70اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سالہ صالح مفرح المصغری نے ثابت کردیا کہ علم حاصل کرنے کی کوئی خاص عمر نہیں ہوتی بلکہ انسان زندگی بھر کچھ نہ کچھ سیکھتا ہی رہتا ہے۔صالح مفرح المصغری کا تعلق سعودی عرب سے ہے، انہوں نے 70 سال کی عمر میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیےثانوی اسکول کی دوسری جماعت میں داخلہ فارم جمع کرایا۔المصغری سعودی عرب کے شہرصبیا کے آل مشحنۃ ایجوکیشن کمپلیکس میں تعلیم حاصل کرنے والے سب سے معمر طالب علم ہیں-صالح مفرح المصغری نےآل مشحنۃ ایجوکیشن کمپلیکس کے پرنسپل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اسکول کی دوسری جماعت کے داخلے کا فارم پیش کیا تو پرنسپل نےان کے اس فیصلے کا خوش دلی سے خیرمقدم کیا اورحوصلہ افزائی کی۔المصغری نےمزید بتایا کہ انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع صبیا میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن خرمی کے تعاون کی وجہ سے ملا جن کا انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ صالح المصغری ایک عسکری ادارے کے ریٹایئرڈ ملازم ہیں جوکہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر