کولیسٹرول گھٹانا ہے تو انگور کھائیے!

لاس اینجلس:(نیشنل ٹائمز)امریکی طبّی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ روزانہ صرف ایک پاؤ (252 گرام) انگور یا کشمش کھانے سے جسم میں مضر کولیسٹرول کم ہوجاتا ہے۔یہ بات انہوں نے 20 صحت مند رضاکاروں پر محدود پیمانے کے آزمائشی مطالعے (پائلٹ اسٹڈی) کے بعد دریافت کی ہے جو 8 ہفتے تک جاری رہا۔ رضاکاروں کی عمر 18 سے 55 سال کے درمیان تھی۔بتاتے چلیں کہ انگور کے طبّی فوائد صدیوں سے ہمارے علم میں ہیں جبکہ جدید سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں کئی طرح کے مفید نباتاتی مرکبات یعنی فائٹو کیمیکلز پائے جاتے ہیں جن میں کیٹاچنز، پرو اینتھوسیانیڈنز، اینتھوسیانینز، لیوکو اینتھو سیانیڈنز، کوئرسیٹن، کیمپفیرول، اسٹلبینز، ایلاجک ایسڈ اور ہائیڈروسنامیٹس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ انگور میں غذائی ریشہ (فائبر) بھی بھرپور ہوتا ہے۔مزید حالیہ تحقیقات سے انگور، انگور کے رس، یا انگور سے حاصل کردہ ’فینول‘ قسم کے مرکبات کو بھی اینٹی آکسیڈینٹ کے علاوہ جراثیم اور وائرسوں کے خلاف مؤثر پایا گیا ہے۔نئے مطالعے میں ان تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا گیا ہے جو یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس میں ڈاکٹر ژاؤپنگ اور ان کے ساتھیوں نے انجام دیا ہے۔اس میں پہلے چار ہفتوں کے دوران تمام رضاکاروں کو کم پولی فینول والی غذا پر رکھا گیا جس کے بعد اگلے چار ہفتوں تک یہی غذا جاری رکھتے ہوئے اس میں خشک انگوروں کے صرف 46 گرام سفوف کا یومیہ اضافہ کردیا گیا۔انگور کے سفوف کی یہ مقدار 252 گرام تازہ انگوروں کے برابر تھی۔مطالعہ شروع ہونے سے پہلے اور اس کے بعد، تمام رضاکاروں میں کولیسٹرول اور صفراوی تیزاب (بائل ایسڈ) کے علاوہ ان کے پیٹ میں خردنامیوں کے مجموعے (مائیکروبایوم) کا جائزہ لیا گیا۔جائزے اور موازنے کے بعد معلوم ہوا کہ چار ہفتوں تک خشک انگور کا 46 گرام سفوف روزانہ استعمال کرنے کے بعد ان رضاکاروں میں کولیسٹرول کی مجموعی مقدار 6.1 فیصد کم ہوگئی تھی جبکہ مضرِ صحت کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) 5.9 فیصد کم ہوا تھا۔ان کے پیٹ میں نقصان دہ جرثومے کم ہوئے تھے جبکہ صحت بخش جراثیم کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا جو بلا شبہ ایک اچھی خبر تھی۔ان میں سے بھی ’’ایکرمینسیا‘‘ نامی جرثوموں کی ایک قسم میں اضافہ ہوا جو گلوکوز اور چکنائی کو توڑ کر ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ آنتوں کی اندرونی جھلی کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ ہاضمے پر اثر انداز ہونے والے صفراوی تیزابوں کی مقدار بھی مطالعے کے اختتام پر 40.9 فیصد کم دیکھی گئی جو بہتر صحت کی علامت ہے۔’’ہم نے پیٹ کے جرثوموں پر انگور کے مفید اثرات دریافت کیے ہیں جو بہت زبردست بات ہے، کیونکہ پیٹ کا درست رہنا، اچھی صحت کےلیے بے حد ضروری ہے،‘‘ ڈاکٹر لی نے کہا۔

 



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر