مقبوضہ کشمیر: حیدر پورہ کے 4 میں سے 2 شہداء کی رات گئے تدفین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مقبوضہ کشمیر کے علاقے حیدر پورہ میں شہید ہونے والے 4 میں سے 2 افراد الطاف بھٹ اور مدثر گل کے اہلِ خانہ نے رات گئے تدفین کر دی۔شہداء کی میتیں بھارتی قابض انتظامیہ نے رات 1 بجے اہلِ خانہ کے حوالے کی تھیں، جس کے فوری بعد اہلِ خانہ کی جانب سے ان کی تدفین کر دی گئی۔شہداء کی تدفین کے وقت ان کے گھروں اور قبرستان کے گرد بھارتی پولیس کی بڑی تعداد موجود تھی۔قابض انتظامیہ نے گزشتہ روز ہندواڑہ قبرستان میں قبر کشائی کر کے میتوں کو اہلِ خانہ کے حوالے کیا تھا۔شہدا ءکی نمازِ جنازہ میں صرف چند لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔واضح رہے کہ بھارتی قابض فوج نےجمعرات کی شام حیدر پورہ میں جعلی مقابلے میں 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے حیدر پورہ میں 4 کشمیریوں کی شہادت پر آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر