کووڈ کے مریضوں میں تھکاوٹ اور نیند کے مسائل کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

لندن(نیشنل ٹائمز)کووڈ 19 سے متاثر افراد میں ذہنی امراض، تھکاوٹ اور نیند کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔مانچسٹر یونیورسٹی کے نیشنل انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ ریسرچ گریٹر مانچسٹر پیشنٹ سیفٹی ٹرانسلیشنل ریسرچ سینٹر کی اس تحقیق میں فروری 2020 سے دسمبر 2020 کے دوران برطانیہ بھر کے 2 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ افراد کے الیکٹرونک طبی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریض کی جانب سے تھکاوٹ کی شکایت کاامکان لگ بھگ 6 گنا بڑھ جاتا ہے۔اسی طرح نیند کے مسائل کا خطرہ 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ کووڈ کی تشخیص کے بعد کسی قسم کی ذہنی مرض کا امکان بھی 83 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔درحقیقت تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ منفی پی سی آر ٹیسٹ کے بعد بھی ذہنی امراض کا خطرہ 71 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔محققین کا ماننا ہے کہ اس سے یہ کچھ شبہات پیدا ہوتے ہیں کہ کووڈ براہ راست ذہنی امراض کا باعث ہے یا نہیں، کیونکہ یہ واضح ہے کہ ٹیسٹ کرانے والے فرد میں ذہنی امراض کے عناصر کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے۔محققین نے بتایا کہ جب ہم نے اس تحقیقی پراجیکٹ کا آغاز کیا تو ہم ایسے شواہد کو دریافت کرنا چاہتے تھے جن سے عندیہ ملے کہ کووڈ 19 سے ذہنی امراض، نیند اور تھکاوٹ کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ تھکاوٹ واضح طور پر کووڈ 19 سے متاثر ہونے کا نتیجہ ہے، مگر نیند کے مسائل کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مگر ہمیں اس حوالے سے شبہات ہیں کہ کووڈ 19 براہ راست ذہنی صحت کو متاثر کرنے والا مرض ہے یا ذہنی مسائل سے دوچار افراد کی جانب سے ٹیسٹ کرانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔محققین نے کہا کہ نتائج دیگر ممالک میں ہونے والے تحقیقی کام سے مطابقت رکھتے ہیں جن کے مطابق کووڈ سے ذہنی امراض، خود کو نقصان پہنچانے، تھکاوٹ اور نیند متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خطرات بڑھانے والے میکنزمز کی شناخت ہمارے شعبے کے محققین کے لیے اگلا بڑا چیلنج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ناگزیر ہے کہ ڈاکٹر کووڈ 19 کے طویل المعیاد اثرات کو شناخت کریں، کورونا کے مریضوں کی بیماری کے بعد دیکھ بھال سے برقرار رہنے والی علامات کو شناخت کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر