جب ہم پاکستانی پرچم دیکھتے ہیں تو ہمارے دل دہل جاتے ہیں، بنگلہ دیشی وزیربرائے اطلاعات مراد حسن کا پاکستان بنگلہ دیش سیریز ملتوی کرنے کا مطابلہ

ڈھاکہ (نیشنل ٹائمز)بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے اطلاعات مراد حسن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ڈھاکہ کے سٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قومی پرچم لہرانے پر وطن واپس بھیج دیا جانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کا دورہ کرنیوالی ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاری کے سلسلے میں میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس میں حصہ لیا اور قومی پرچم گرائونڈ پر نصب کیا۔میڈیا رپورٹس نے اس واقعے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور اس پرشدید ردعمل سامنے آیا۔ مراد حسن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے بارے میں کہنے کو کچھ نہیں ہے لیکن ہم ان کی جانب سے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی جھنڈا لہرانے کو قبول نہیں کرسکتے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ہم شیخ مجیب الرحمن کی 100 سالہ پیدائش منا رہے ہیں، جب ہم اپنی آزادی کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں۔میرے خیال میں ہمیں پاکستانی ٹیم کو ان کے جھنڈے کے ساتھ واپس بھیجا جانا چاہیے، دوسری جانب پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ19 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل19 نومبر جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 20 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر تک چٹا گانگ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت محمد اللہ کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر