ملک کی 6 کروڑ آبادی کو بجلی کی سہولت میسر نہیں، چیئرمین نیپرا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 6 کروڑ کی آبادی کو بجلی میسر نہیں۔اسلام آباد میں پاور سیکٹر کمپنیوں کے سیفٹی معیارات سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ آج بھی ملک کی 30 فیصد عوام کو بجلی کی سہولت میسر نہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں 6 کروڑ کی آبادی کو بجلی میسر نہیں، ہمیں ملک میں اربوں روپے مالیت کے بجلی کے منصوبوں کی سیکورٹی بھی یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن زراعت اور ماحول کے شعبوں میں بھی کام کر رہاہے، ہمارا ادارہ ملک میں توانائی منصوبوں سمیت کینسر کے 19اسپتال بھی چلارہا ہے، کے تھری نیو کلیر پاور پلانٹ بھی آئندہ سال کے شروع میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا، تمام شعبوں میں سیفٹی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے لیکن ایٹمی بجلی گھروں میں حفاظتی اقدامات بہت اہم ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر