ایران کیساتھ نئے نیوکلیئر معاہدے کے حامی ہیں، امریکی وزیر دفاع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ نئے نیوکلیئر معاہدے کے حامی ہیں۔امریکی وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے خطے میں سکیورٹی کے خطرات درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں ایران کی کارروائیوں اور رویے پر تشویش ہے جبکہ ہم ایرا ن کے امریکی اور اتحادیوں کے مفادات ک خلاف اقدامات کا جواب دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی مفادات کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،ایران جن مفادات کو نقصان پہنچاسکتا ہے اس کی تشویش اتحادیوں کو بھی ہے۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صدربائیڈن ایران کے ساتھ نئے نیوکلیئر معاہدے کے حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اگلے ہفتے بحرین اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں گا جس میں اتحادیوں سے خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات ہوگی۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ
نوشہرو فیروز: قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار
پاکستان میں سونے کے 64.47 ٹن ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر